خواب کی تعبیر ( تعبیر رویا)
خواب کی تعبیر ( تعبیر رویا) ٓ==================== تحریر کردہ : محمد سعید الرحمن ایڈوکیٹ خواب بھی ہماری عملی زندگی کا ایک جزہیں مگر ہم انہیں نظر انداز کردیتے ہیں۔ اگر ہم ان خوابوں سے استفادہ حاصل کریں تو ہماری بہت سی پریشانیاں اور مشکلات دور ہوسکتی ہیں۔جب کہ ان خوابوں کی رویت ایک خاص مقصد کے تحت منجانب اللہ تعالیٰ ہوتی ہے اور ان کا شمار مبشرات میں بھی ہوتا ہے ۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے الَّذِينَ آمَنُواْ وَكَانُواْ يَتَّقُونَ O لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَياةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ. قرآن مجید کی تمام تفاسیر میں ہے کہ ( لَهُمُ الْبُشْرَى )بشارت سے مراد وہ نیک خواب ہیں جو اللہ رب العزت ایمان والوں کو عطا کرتا ہے۔ وَكَذَلِكَ يَجْتَبِيكَ رَبُّكَ وَيُعَلِّمُكَ مِن تَأْوِيلِ الْأَحَادِيثِ. (سورہ یوسف) اسی طرح تمہارا رب تمہیں (بزرگی کے لئے) منتخب فرما لے گا اور تمہیں باتوں کے انجام تک پہنچنا (یعنی خوابوں کی تعبیر کا علم) سکھائے گا۔ ان آیت مبارکہ کے بعد خواب کا انکار کر دینا کہ خواب کا کوئی وجود نہیں ہے یا یہ گمان کرنا کہ خواب محض جھوٹ اور من گھڑت ہوتے ہیں جہالت اور لاعلمی ہے ۔ بنی اکرم ﷺ