Ahl-e-Takween Rijalullah Rijalul Gaib / رجال اللہ ظاہر و مستور(امور تکوینی)
رجال اللہ ظاہری و مستور(امور تکوینی) یہ اللہ تعالیٰ کے وہ برگزیدہ بندے ہوتے ہیں جن کے دل اللہ تعالیٰ کی معرفت میں ہمہ وقت مستغرق رہتےہیں اور انہیں فنا فی ال لہ ہوجانے کی بناٗء پرقربِ ذات باری تعالیٰ حاصل ہوتا ہے اور اسرار ذات حق اُن پر منکشف ہوتے ہیں۔ قیام ِکائنات کا دار ومدار اِن پر ہے ۔یہ عبد اور رب کائنات کے درمیاں فیض رسانی کا ذریعہ ہیں۔ حق تعالیٰ نے انہیں امور تکوینی یعنی امر اللہ کو پائے تکمیل تک پہچانا کی قدرت سے بھی مشرف فرمایا ہوتا ہے۔ ان کی برکات سے نزول باران رحمت، سرسبزیِ نباتات، بقائے انواع حیوانات، انقلابِ حالات اغنیاء وسلاطین ومساکین، تنزیل وترقی اکابرین اور رفع بلا اور دفع وبا ء وغیرہ جیسےامور انجام پاتے ہیں۔ اِن رجال اللہ کا وجود حضرت آدم علیہ السلام سے لیکرحضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے تک رہا ہے اوراب آپؑ کے زمانے سے لیکر ظہور مہدی علیہ السلام تک رہے گا۔ مصنف سردالبراں حضرت شاہ محمد ذوقی ؒ فرماتے ہیں کہ جس طرح اللہ تعالیٰ اپنی حکمت بالغہ سے آفتاب کو نور عطا فرماتا ہے اور اس نور سے یہ عالم منور ہے، اسی طرح حق تعالیٰ غیب الغیب سے ایک نور ان حضرات پر ن