صوفی سید محمد علی صابری عظمتی، خلیفہ مجاز دیوان عظمت سید محمد چشتی مدظلہ العالیٰ ، جگر گوشہ گنج شکر ، پاک پٹن۔
تعارف و احوال صوفی سید محمد علی صابری عظمتی خلیفہ مجاز دیوان عظمت سید محمد چشتی مدظلہ العالیٰ ، جگر گوشہ گنج شکر ، پاک پٹن۔ تحریک فیضان اولیاء پاکستان، کوآڈنیڑ صوبہ سندھ۔ پاکستان مشائخ اتحاد کونسل، صدر کراچی ڈویژن ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ از: محمد سعید الرحمنٰ، ایڈوکیٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تصوف ان کیفیات کا علم ہے جن کے ذریعہ نفس کا تزکیہ اور اخلاق کا تصفیہ اور ظاہر و باطن کی تعمیر ہوتی ہے، تاکہ انسان ابدی سعادت حاصل کرسکے۔گویا تصوف کا دوسرا نام پسندیدہ اخلاق کو اختیار کرنا اوررذیلہ کو ترک کرناہے یہی تصوف کا مقصود ہے جس کا نام "طریقت" رکھا گیا ہے ۔ اس ہی اوصاف کی بناء پر تصوف کو عملی طور پر اختیار کرنے والے کو "صوفی" کہا جاتا ہے اور جن اصولوں کی بنیاد پر تصوف عملی طور پر اختیار کیا جاتا ہے اسے "علم الطریقت" کہتے ہیں طریقت درحقیقت شریعت ہی کا باطن ہے۔ بالفاظ دیگر شریعت جن اعمال و احکام کی تکمیل کا نام ہے ان اعمال و احکام کو حسن نیت اور حسن اخلاص کے کمال سے آراستہ کر کے نتائجِ شریعت کو درجہ احسان پر فائز ک