حضرت ڈاکٹرشاہ محمد حسن معشوق الہیٰ چشتی صابری قادری حنفی قدوسیؒ
پاک وہند میں سلسلہ چشتیہ صابریہ کا ارتقا مخدوم ِ زمن حضرت ڈاکٹرشاہ محمد حسن معشوق الہیٰ چشتی صابری قادری حنفی قدوسیؒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مرتبہ: محمد سعید الرحمنٰ، ایڈوکیٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حضرت بابا فرید گنج شکر ؒ کا وصال سن 1265ء میں ہوا۔ آپ کے وصال کے بعد آپ کے خلفا سے یہ سلسلہ فروغ پایا جو سلسلہ نظامیہ چشتیہ اور سلسلہ صابریہ چشتیہ کے نام سے مشہور ہوئے۔ سلسلہ چشتیہ صابریہ کے بانی حضرت مخدوم علاو الدین صابر کلیری کے حالات آپ کے وصال کے بعد کسی مرید یا تذکرہ نگار نے نہیں مرتب کیے اور اس سلسلے میں تاریخ بالکل خاموش ہے۔ البتہ سترھویں اور آٹھارھوں صدی میں آپ کے حالات بڑھی تفصیل سے ملتے ہیں جن کا ماخذ کشف یا سنی سنائی روایات ہے۔ اس ہی ضمن میں حضرت علاوہ الدین صابر کلیری ؒ کے حالات پر ایک جامع کتاب حضرت ڈاکٹرشاہ محمد حسن چشتی صابری قادری حنفی قدوسیؒ کی بھی تالیف ہے جو "حقیقت گلزار صابریہ "کے نام سے موسوم ہے جو آپ...