حضرت الحاج سید قاسم علی شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ (ٹھٹھ مکلی)
حضرت الحاج سید قاسم علی شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ مکلی( ٹھٹھ ) میں مدفون سلسلہ قادریہ نقشبندیہ کے ایک صوفی بزرگ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مرتب کردہ: محمد سعید الرحمنٰ، ایڈوکیٹ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بزرگان دین کا معمول رہا ہے کہ جب بھی وہ کسی شہر میں جاتے ہیں تو وہاں کے مزارات پر حاضری دیا کرتے ہیں ۔ علماء ومشائخ نے ایسی حاضری کی نیت کو سفر کے آداب میں شمار کیا ہے کہ جس شہر میں بھی جائیں تو نیک نیتوں کے ساتھ ممکنہ صورت میں وہاں کے بزرگان ِ دین کے مزارات پر حاضری دیں۔ کیونکہ اولیا اللہ کے مزارات رشد و ہدایت کا ذریعہ ہیں۔ ان کی روشن اور روحانی تعلیمات میں پیار و محبت الفت کا درس پوشیدہ ہوتا ہے اور ان کی روحانی توجہ دل کی دنیا بدل دیتی ہے۔صدیاں گزر جانے کے باوجود ان بزرگان دین کا روحانی فیض آج بھی جاری و ساری ہے۔ اولیا کرام کی جلائی ہوئی شمع سے آج بھی دنیا فیض یاب ہورہی ہے۔ زیارتِ قبور ایک جائز و مستحب بلکہ مسنون عمل ہے۔ نبی کریم ﷺبھی قبروں کی زیارت کے لئے تشریف لے جاتے اور اہل قبور کے لیے دعا کرتے اور فرماتے تم قبروں کی زیارت کیاکرو، وہ دنی