Posts

Showing posts from May, 2021
Image
  پاک پتن کی زیارت گاہیں و مقدس مقامات : مرتب کردہ : محمد سعید الرحمن،ایڈوکیٹ ۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ تاریخِ مشائخ چشت میں پاک پتن شہر کو ایک خاص مقام حاصل ہے ۔ یہ شہر حضرت بابا فرید گنج شکر کا مسکن اور آپ کی آخری آرمگاہ ہونے کی وجہ سے صوفیائے چشت و دیگر سلاسل طریقت کا روحانی مرکزِ فیض ہے اور اس شہر سے عقیدت و احترام حضرت بابا فریدؒ کی محبت کا ایک جز لاینفک ہے۔ حضرت بابا فرید ؒ نے ہی اس شہر کو ایک پہچان عطا کی ہے اور آپ ہی کی وجہ سے اس شہرکو دنیا بھر میں شہرت حاصل ہوئی ہے۔ یہ شہر لاہور سے 190 کلومیٹر فاصلہ پر ہے۔ اس شہر کا پرانا نام "اجودھن" تھا ۔ جب حضرت بابا فرید الدین گنج شکر نےاس شہر کو اپنا مسکن بنایا تو آپ کی نسبت سے اس شہر کا نام اجودھن سے بدل کر "پاک پتن" کر دیا گیا تھا۔ پاک پتن شہر میں ایک اونچا پہاڑی نماٹیلہ ہے جس کو ڈھکی کہتے ہیں، اس ہی ڈھکی پر حضرت بابا فریدؒ کا مزار اقدس ہے جو مرجع خلائق بنا ہوا ہے۔ اس ٹیلے (ڈھکی)کی بلندی 80 فٹ ہے جو ایک مضبوط قلعہ کی مانند ہے۔ مورخین لکھتے ہیں کہ اس کے گرد ماضی م