حضرت عبد الکریم رحمتہ اللہ علیہ المعروف ملا فقیر اخوند، رام پوری / Hazart Abdul kareem Mulla Faqeer Akhwand
حضرت عبد الکریم رحمتہ اللہ علیہ المعروف ملا فقیر اخوند، رام پوری سلسلۃ الوہب چشتیہ ( فیضانِ سلسلہ صابریہ و نظامیہ کا سنگم) =========================================== سلسلۃ الوہب چشتہ سے مراد سلسسلہ چشتیہ کی ذیلی شاخیں صابریہ و نظامیہ کے فیص کا سنگم ہے۔ اس سلسلہ کے امام حضرت عبد الکریم رحمتہ اللہ علیہ عرف ملا فقیر اخوند ؒ کو متصور کیا جاتا ہے،آپ حضرت عبدالقدس گنگوہی کی اولادوں میں سے تھے۔ تاریخ تصوف کے مطابق حضرت عبدالقدوس گنگوہی رحمتہ اللہ علیہ جو امام اعظم ابو حنیفہ کی چھبیسویں پشت میں شمار کیے جاتے ہیں۔ آپ ایک ایسے صوفی بزرگ گزرے ہیں جنہیں چاروں سلاسل میں خلافت حاصل تھی اور آپ سلسلہ چشتیہ میں صابری و نظامی خلافت کے حامل بھی تھے۔ حضرت شیخ عبدالقدوس گنگوہیؒ بظاہر حضرت شیخ محمدؒ کے مرید و خلیفہ تھے لیکن حضرت شیخ احمد عبدالحق ردولویؒ سے انھیں بے انتہا عقیدت و تعلق تھا، اسی تعلق کی وجہ سے ان کو حضرت شیخ احمد عبدالحقؒ سے بھی فیضِ روحانی حاصل ہوا۔ سلسلہ چشتیہ نظامیہ میں حضرت شیخ عبدالقدوسؒ کو حضرت شیخ درویش بن قاسم اودھیؒ ( خلیفہ حضرت سید بڈھن بہرائچیؒ ) سے اجازت حاصل ت