Posts

Showing posts from February, 2020

Hazrat Sayyed Ahmad Kabir Rifai Rahematullah Alaih / حضرت شیخ سید احمد کبیر رفاعی قدس سرہ العزیز

Image
  ( سلسلہ رفاعیہ  (حضرت شیخ سید احمد کبیر رفاعی قدس سرہ العزیز   آپ نےعالم ظاہری میں حضور اکرم ﷺ کی دست بوسی کا شرف حاصل کیا ============================================= حضرت شیخ سید احمد کبیر رفاعی قدس سرہ کا نام احمدبن علی بن یحیٰ بن حازم بن علی بن رَفاعہ ہے۔ آپ حضرت امام حسین علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں،آپ کی کُنیت ابو العباس اورلقب محی الدین ہےجبکہ مسلک کے اعتبار سے آپ شافعی ہیں۔ جد امجد رفاعہ کی مناسبت سےرفاعی کہلائےجب کہ تصوف کی کتب میں یہ بھی منقول ہے کہ آپ کو یہ لقب بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم سے عنایت ہواہے۔ آپ کی پوری زندگی خدمت خلق اورمخلوق کو فائدہ پہنچانے سے عبارت ہے۔ صوفیت کےبلنددرجات اور اعلیٰ مقام پر فائز ہونے کی وجہ سے آپ سلطان الاولیاء اورشیخ کبیر کے نام سے مشہورومعروف ہیں۔ آپ رفاعی سلسلے کے بانی ہے اوراس سلسلے کے پیروکار عرب ممالک کے علاوہ مشرق وسطی ترکی، بلقان اور جنوبی ایشیا میں بھی پائے جاتے ہیں۔ حضرت امام احمد رفاعی کی پیدائش سے چالیس دن پہلے ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے ماموں حضرت شیخ سیدمنصوربطائحی کے خواب میں تشر